Advertisement
Advertisement
Advertisement

اعظم خان اپنی فٹنس پر توجہ کیوں نہیں دے سکے؟ وجہ بتادی

Now Reading:

اعظم خان اپنی فٹنس پر توجہ کیوں نہیں دے سکے؟ وجہ بتادی
اعظم خان اپنی فٹنس پر توجہ کیوں نہیں دے سکے؟

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ مسلسل کرکٹ کھیلنے اور غیر صحت مند عادات نے انہیں اپنی فٹنس پر توجہ دینے سے روکے رکھا۔

اعظم خان کا شمار حالیہ برسوں کے ان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جن پر سب سے زیادہ تنقید ہوتی ہے اور ان کی صلاحیتوں کے بجائے زیادہ تر بحث ان کے وزن کے گرد گھومتی رہتی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران اعظم خان نے کہا ’’اس وقت میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں فٹنس اور اپنی بیٹنگ پر کام کر رہا ہوں۔ وزن کم کرنے میں ہفتے یا دن نہیں بلکہ وقت لگتا ہے۔ گزشتہ چار پانچ سالوں میں میں اتنی کرکٹ کھیل رہا تھا کہ فٹنس پر صحیح طرح فوکس نہیں کر پایا‘‘۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ کھانے پینے کی عادات بھی ان کی فٹنس مسائل کی بڑی وجہ رہیں تاہم اب وہ انہیں سدھارنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Advertisement

وکٹ کیپر و بیٹر کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ قومی ٹیم میں مستقل جگہ نہیں بنا پائے لیکن دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں ان کی موجودگی رہی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کے لیے انہیں دوگنا محنت کرنا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا ’’دنیا میں بہت سے کھلاڑی آئے اور پھر غائب ہوگئے۔ اگر مجھے خود کو برقرار رکھنا ہے تو باقی سب سے زیادہ محنت کرنی ہوگی۔ میرا ہدف بین الاقوامی سطح پر لمبا کیریئر ہے‘‘۔

Advertisement

اعظم خان نے زور دیا کہ ان کا سفر ابھی ختم نہیں ہوا اور فٹنس پر کام کرکے وہ قومی ٹیم کے مستقبل کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن پہلے ہی سلیکشن کے لیے معیار واضح کرچکے ہیں اور اگر اعظم اپنی فٹنس بہتر بنانے میں کامیاب ہوگئے تو وہ دوبارہ قومی اسکواڈ میں جگہ بناسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر