Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیا کپ کا دنگل؛ صائم ایوب فائنل کھیلیں گے یا نہیں؟ کپتان نے اشارہ دے دیا

Now Reading:

ایشیا کپ کا دنگل؛ صائم ایوب فائنل کھیلیں گے یا نہیں؟ کپتان نے اشارہ دے دیا
ایشیا کپ کا دنگل؛ صائم ایوب فائنل کھیلیں گے یا نہیں؟ کپتان نے اشارہ دے دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ایشیا کپ کے فائنل سے قبل پاکستانی بیٹر صائم ایوب پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔

سلمان علی آغا نے نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صائم ایوب بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں، امید ہے کہ وہ فائنل میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ممکن ہے میری بیٹنگ اب تک توقع کے مطابق نہ رہی ہو لیکن فائنل میں بہتر کھیلنے کی پوری کوشش کروں گا۔

کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں پر یکساں دباؤ ہوگا اور جو ٹیم کم غلطیاں کرے گی وہی کامیاب ہوگی، بھارتی میڈیا کی باتوں سے ٹیم کی توجہ متاثر نہیں ہوتی۔

ہینڈ شیک کے معاملے پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ٹیموں نے ہاتھ نہ ملایا ہو۔ میرے والد بھی کرکٹ کے شوقین ہیں، انہوں نے بھی کبھی ایسا واقعہ نہیں بتایا۔

بھارتی کپتان کے فوٹوشوٹ سے متعلق سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ اگر وہ چاہتے ہیں تو کریں، ورنہ کوئی مسئلہ نہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اے سی سی اجلاس؛ ٹرافی چاہیے تو کپتان خود آکر لے، محسن نقوی کا بھارت کو دوٹوک جواب
بابر اعظم اور رضوان سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کے بین الاقوامی لیگز کے این او سی منسوخ
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ 2025: گوگل نے ڈوڈل بدل ڈالا
ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کا ماتم شروع ہو گیا
شاہد آفریدی کا مودی کو کرارا جواب؛ کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی طیاروں کی تباہی یاد دلادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر