Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی

Now Reading:

ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی

ابو ظہبی: ایشیاکپ 2025 کے ساتویں میچ میں یو اے ای نے 42 رنز سے عمان کو شکست دے دی۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان کی ٹیموں کے درمیان ایشیاکپ 2025 کے گروپ مرحلے کا ساتواں میچ ابو ظہبی میں کھیلا گیا جس میں یو اے ای نے باآسانی جیت اپنے نام کی۔

یو اے ای کی اننگز

عمان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا جب کہ یو اے ای نے پہلے نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز اسکور کیے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے کپتان محمد وسیم 69 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ اوپنر علیشان شرافو نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور نصف سنچری کی بدولت 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

علاوہ ازیں محمد زوہیب 21، آصف خان 2 اور راحل چوپڑا صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ ہرشت کوشل 19 اور دھروو پراشر 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

عمان کی جانب سے جیتن رامنندی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سامے شریواستو اور حسنین شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

عمان کی اننگز

ہدف کے تعاقب میں عمان کے بلے باز شروعات سے ہی مشکلات کا شکار دکھائی دیے اور پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 130 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

آرین بشت 24، وکٹ کیپر ونایک شکلا 20، کپتان جتندر سنگھ 20 اور جیتن رامنندی 13 بناکر آؤٹ ہوئے، شکیل احمد 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

یو اے ای کی جانب سے جنید صدیقی نے 4 شکار کیے، حیدر علی اور جواد اللہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ایک وکٹ محمد روحد نے حاصل کی۔

Advertisement

واضح رہے کہ یو اے ای کا اگلا مقابلہ 17 ستمبر کو پاکستان سے ہوگا جس میں جیتنے والی ٹیم کا اگلے مرحلے میں پہنچنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر