
ایشیا کپ 2025 : بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دیدی۔ 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 4 وکٹوں پر 167 بناسکے۔
قبل ازیں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ابھیشیک شرما نے 15 بالز پر 38 رنز کی اننگ کھیلی۔ سنجو سیمسن نے 45 بالز پر 56 رنز بنائے۔
اکشر پٹیل نے 13 بالز پر 26 جبکہ تلک ورما نے 18 بالز پر 29 رنز بنائے۔
عمان کی جانب سے شاہ فیصل ،جتن رمنڈی اور عامر کلیم نے دو ،دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
جواب میں عمان کی ٹیم بھارتی سورماؤں کے لئے تر نوالہ ثابت نہیں ہوئی اور آخری اوور تک بھارتی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
کپتان جتندر سنگھ نے 33 بالز پر 32 رنز، عامر کلیم نے 46 بالز پر 64 رنر جبکہ حماد مرزا نے 33 بالز پر 51 رنز بنائے۔ تینوں کھلاڑیوں نے بھارتی بولرز کی خوب درگت بنائی ۔
تاہم آخری تین اوورز میں عمان کی ٹیم لڑکھڑا گئی اور پے در پے 3 وکٹیں گنوانے کے سبب ہدف سے 21 رنز دور ہمت ہار گئی۔
عمان کی ٹیم مطلوبہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا سکی۔
بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا ، ارشدیپ سنکھ، کلدیپ یادیو اور ہرشت رانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News