Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی 20 ٹرائی سیریز، کانٹے دار مقابلے میں افغانستان نے یو اے ای کو 4 رنز سے ہرا دیا

Now Reading:

ٹی 20 ٹرائی سیریز، کانٹے دار مقابلے میں افغانستان نے یو اے ای کو 4 رنز سے ہرا دیا

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی 20 ٹرائی سیریز کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 4 رنز سے شکست دے دی، اور سیریز کے فائنل کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی۔

یو اے ای کی ٹیم 171 رنز کے تعاقب میں 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا سکی۔

کپتان محمد وسیم کی 44 رنز کی اننگز یو اے ای کے لیے سب سے بڑی انفرادی اسکور رہی، جبکہ آصف خان نے 40، علی شان شرفو نے 27 اور محمد زوہیب نے 23 رنز بنائے۔

راہول چوپڑا صرف 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اور ہرشت کوشک 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی جانب سے شرف الدین اشرف، نور احمد، مجیب الرحمان، عبداللہ احمدزئی اور فرید احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جس کی بدولت یو اے ای کی ٹیم ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہی۔

Advertisement

اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کیے۔

ابراہیم زدران 48 رنز کے ساتھ ٹیم کے نمایاں اسٹرائیک بلے باز رہے، جبکہ رحمان اللہ گرباز نے 40، کریم جنت نے 28 اور محمد اسحاق نے 5 رنز بنائے۔

گلبدین نائب اور عظمت اللہ عمرزئی بالترتیب 20 اور 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

یو اے ای کی جانب سے حیدر علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سمرنجیت سنگھ اور محمد فاروق نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس فتح کے ساتھ افغانستان نے سیریز کے فائنل کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی، جو اتوار، 7 ستمبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، محسن نقوی بھی شریک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر