Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیا کپ: بدلے کا دن! شاہین آج بھارتی غرور توڑنے کو تیار

Now Reading:

ایشیا کپ: بدلے کا دن! شاہین آج بھارتی غرور توڑنے کو تیار

دبئی میں آج کرکٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا ہونے جا رہا ہے، ایشیا کپ 2025 کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔ قومی شاہین گزشتہ شکست کا بدلہ چکانے کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے جبکہ بھارتی سورما اپنی برتری برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔

ایشیا کپ سپر 4 مرحلے میں دونوں ٹیمیں آج دبئی میں ہی پھر نبرد آزما ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی، مگر اب گرین شرٹس پچھلی ہار کا بدلہ لینے کے لیے پرعزم ہیں۔ میچ کے لیے وہی اسٹیڈیم، وہی ٹیمیں اور میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ ہوں گے۔

گزشتہ روز قومی اسکواڈ نے دبئی کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور پریکٹس کی۔ اس موقع پر بھارتی فینز نے بھی پاکستانی ٹیم کا استقبال کیا اور اپنے پسندیدہ کھلاڑی فخر زمان کے ساتھ تصاویر اور آٹوگراف لیے۔

ادھر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی اکیڈمی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سے گفتگو کی اور کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے ان کا حوصلہ بڑھایا۔

ٹیم مینجمنٹ نے میچ کی حکمت عملی طے کرتے ہوئے اوپنر صائم ایوب کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہیں اوپننگ کے بجائے نمبر چار پر بھیجا جاسکتا ہے جبکہ فائنل الیون میں بھی تبدیلی متوقع ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حسن نواز کی جگہ حسین طلعت ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ بولنگ میں فاسٹ باؤلرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف ہی قیادت کریں گے۔

Advertisement

کرکٹ فینز کا کہنا ہے کہ آج کا مقابلہ صرف ایک میچ نہیں بلکہ بدلے کا دن ہے اور وہ پرامید ہیں کہ پاکستان ٹیم اس بار بھارتی غرور خاک میں ملا دے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر