
بھارت سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حالیہ شکست نے شائقین کو افسردہ کر دیا۔
کراچی، لاہور اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں بڑی اسکرینز پر میچ دیکھنے والوں نے ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا۔
میچ کے دوران صاحبزادہ فرحان کی جارحانہ بیٹنگ اور چھکوں نے شائقین کو پرجوش کر دیا جبکہ اہم مواقع پر ڈراپ کیچز نے تماشائیوں کو شدید برہم کیا۔
شائقین کا کہنا تھا کہ بولنگ میں کمزوریاں نمایاں رہیں، اگر بیٹنگ میں چند رنز اور مل جاتے تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان 171 رنز بنانے کے باوجود بھارت سے پھر 6 وکٹوں سے ہار گیا، تاہم پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا تھا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News