
ایشیا کپ 2025 کے گروپ بی کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا۔ افغانستان نے جیت کے لئے 189 رنز کا ہدف دیاتھا ۔
ٹاس چیت کر کپتان راشد خان نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ صدیق اللہ اور عظمت اللہ کی نصف سینچریوں کی بدولت افغانستان نے189 کا پہاڑ کھڑا کردیا۔
صدیق اللہ نے 52 بالز پر 73 رنز بنائے جبکہ عظمت اللہ نے 21 بالز پر 53 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔
محمد نبی نے بھی 26 بالز پر 33 رنز کی اہم اننگ کھیلی ۔188 کاہدف مقرر کرنے کے لئے 6 افغان کھلاڑی میدان بدر ہوئے۔
ہانگ کانگ کی جانب سے ایوش شکلا نے 2، کنچت شاہ نے 2 ، عتیق اقبال اور احسان خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
ٹاس کے موقع پرافغانستان کے کپتان راشد خان کا کہنا تھا کہ وہ بولنگ اٹیک کو میدان میں اتارنے سے قبل اچھا اسکور بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس فارمیٹ میں ٹاس زیادہ اہمیت کا حامل نہیں ہوتا۔
بعدازاں ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 94 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔ بابر حیات 43 بالز پر 39 رنز بنا کر نمائیاں رہے ۔ کپتان یاسم مرتضیٰ نے 26 بالز پر 16 رنز بنائے۔
ان دونوں کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔
افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 2 اور فضل حق فاروقی نے 2 جبکہ راشدخان، عظمت اللہ عمرزئی اورنور احمد نے ایک ایک کھاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News