
ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان 171 رنزبنانے کے باوجود بھارت سے پھر 6 وکٹوں سے ہار گیا۔ پاکستان نے بھارت کو جیت کےلئے 172 رنز کا ہدف دیا تھا ۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
مطلوبہ 20 اوورز میں پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے ۔ صاحبزادہ فرحان نے 45 بالز پر 58 رنز کی اننگ کھیلی۔
فخر زمان نے 9 بالز پر 15 رنز بنائے ۔ انہیں ہاردک پانڈیا کی بال پر تھرڈ ایمپائر نے متنازع طور پر کیچ آئوٹ قراردیا۔ صائم ایوب 21، کپتان سلمان آغا17، فہم اشرف نے 8 بالز پر 20 رنز بنائے۔
محمد نواز 21 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے۔ حسین طلعت نے 10 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے شیوم دوبے نے 2 ، ہاردک پانڈیا اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
پاکستان کے 172 رنز کاہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
بھارتی بیٹر ابھیشیک نے 39 بالز پر 74 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔ شبمن گل نے 28 بالز پر 47 رنر بنائے۔ تلک ورما 30 اور سنجو سیمسن 13 رنز بناسکے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے 2 اور ابرار اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
قبل ازیں بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی اور بھارتی شائقین سے کچھا کھچ بھرے اسٹیڈیم میں دونوں کپتان ٹاس کےلئے پہنچے۔ دونوں نے پچھلے میچ کی طرح ایک دوسرے سے مصافحہ نہیں کیا۔
سوریا کمارنے کیاکہا؟
ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ کہ کل کی ٹریننگ میں پچ پر بہت زیادہ اوس تھی، اسی وجہ سے انہوں نے فیصلہ کن حکمت عملی اپنائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم پہلے ہی ہر میچ کو ناک آؤٹ کی طرح کھیل رہی ہے، اس لیے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
انہوں نے ابوظہبی اور دبئی کی وکٹوں میں فرق اجاگر کیا اور کہا کہ دبئی کی پچ نسبتاً سست ہے۔ بھارتی ٹیم میں بمراہ اور ورون واپس آئے ہیں۔
سلمان آغا کا کیا کہناتھا؟
اس موقع پر پاکستانی کپتان سلمان آغا کا کہنا تھا کہ وہ بھی بولنگ کو ترجیح دیتے لیکن اب بیٹنگ کے ساتھ نئے چیلنج کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ڈریسنگ روم کا ماحول بالکل معمول کے مطابق ہے، اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستانی ٹیم میں2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فہیم اشرف اور حسین طلعت کو شامل کیا گیا ہے جبکہ محمد نواز اورخوشدل شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔
TOSS & PLAYING XI
Pakistan have been put into bat first
Two changes to our team for today’s match #PAKvIND | #BackTheBoysInGreen | #AsiaCup2025 pic.twitter.com/avGDRv04aj
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 21, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News