
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے ۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
محسن نقوی نے تمام کھلاڑیوں کو میچ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ پاکستانی کوچ کے ساتھ ٹیم کی کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی پہنچے ۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن دیکھا۔
چیئرمین پی سی بی نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے ساتھ گفتگو کی۔ محسن نقوی کی کھلاڑیوں سے بھی ملاقات، کل کے میچ کے لیے انکا حوصلہ بڑھایا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن جاری تھا۔ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔
چیئرمین پی سی بی کی آمد پر بھارتی میڈیا نے ان سے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ تاہم محسن نقوی نے بھارتی صحافیوں کے کسی سوال کا جواب نہ دیا اور انہیں مکمل نظرانداز کردیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News