Advertisement
Advertisement
Advertisement

حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کی پیشی؛ آئی سی سی کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

Now Reading:

حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کی پیشی؛ آئی سی سی کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کی پیشی؛ آئی سی سی کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے حارث رؤف پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان کو وارننگ دے دی۔

آئی سی سی نے حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کی پیشی کا فیصلہ سنادیا ہے، حارث رؤف پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد اور اشارے کرنے پر وارننگ بھی دی گئی۔

صاحبزادہ فرحان پر جرمانہ عائد نہیں کیا گیا جب کہ انہیں بلا بندوق کی طرح لہرانے پر صرف وارننگ ملی ہے۔ آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں کو لیول ون جرم کا مرتکب قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کے خلاف ایشیاکپ کے میچ میں حارث رؤف نے 0-6 کا اشارہ کیا تھا جب کہ صاحبزادہ فرحان نے اپنی ففٹی کی سیلیبریشن پر بلے کو بندوق کی طرح لہرایا تھا۔

Advertisement

دوسری جانب آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریاکمار یادیو کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے کر میچ فیس کا تیس فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی کپتان نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے جب کہ بھارتی پر  پر الزام ہے کہ انہوں نے سیاسی نوعیت کے بیانات دیے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ پی سی بی نے سوریاکمار کے ریمارکس پر باضابطہ شکایت درج کرائی تھی، میچ ریفری رچی رچرڈسن نے ان کے خلاف فیصلہ سنایا ہے جب کہ بھارت نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چھکے کیلئے 6 اور صفر کیلئے 0 استعمال ہوتا ہے؛ حارث رؤف کا آئی سی سی میں مؤقف
ایشیا کپ، پاکستان کی شاندار واپسی، بنگلا دیش کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی
صاحبزادہ فرحان اور دھونی کے اسٹائل میں مماثلت، مگر اعترض کیوں؟ گن سیلیبریشن اورکون کون کرچکا؟
بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر