
ایشیاکپ 2025 سپر فور مرحلے کے میچ اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فحیاب، سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 134 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ایشاکپ 2025 کے سپر فور مرحلے کا میچ ابو ظہبی کے اسٹیڈیم میں کھیلاگیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز کے اختتام پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔کامندو مینڈس 50 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
علاوہ ازیں پاتھن نسنکا 8، کوشل مینڈس صفر، پریرا 15، آسالنکا 20، ہاسارنکا 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ کرونارتنے 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، حارث رؤف اور حسین طلعت نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ابرار احمد کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر نے اچھا آغاز فراہم کیا۔ صاحبزادہ فرحان 24 اور فخر زمان 17 رن بنا کر آئوٹ ہوئے۔ جس کے صائم ایوب، سلمان علی آغا اور حارث ٹک کر کھیل نہ سکے ۔اپنی وکٹیں گنوا دی۔
ایک موقع پر پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی اور میچ پر خطرے کے بادل منڈلانے لگے۔ تاہم حسین طلعت اور محمد نواز نے ذمے دارانہ اننگ کھیلتے ہوئے ٹیم کوفتح دلائی۔
حسین طلعت نے 30 بالز پر 32 اور محمد نواز نے 24 بالز پر 38 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے ۔
سلمان آغا نے کیا کہا؟
اس سے قبل ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا دونوں ٹیمیں اچھی ہیں جب کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
سری لنکن کپتان!
دوسری جانب سری لنکن کپتان چرتھ اسالنکا نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے فیلڈنگ کرتے، سری لنکا کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، کامل مشہارا اور دونیتھ ویلا لگے کی جگہ مہیش تھیکشانا اور چمیکا کرونا رتنے کو شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News