
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا۔ کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے منع نہیں کیاتھا۔
ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں میں سے کسی نے ٹرافی لینے سے منع نہیں کیاتھا۔ ان کا کہناتھا کہ میچ جیتنے کے بعد ہم منتظر تھے کب ہمیں ٹرافی دی جائے گی۔
سوریا کمار یادیو کاکہناتھاکہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ محسن نقوی نے جان بوجھ کر ٹرافی ہمیں نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹرافی دینا چاہتے تھے یا نہیں یہ سوال محسن نقوی سے ہونا چاہیے ۔
بھارتی کپتان کاکہناتھاکہ ہماری حکومت کی جانب سے بھی ٹرافی نہ لینے کی کوئی ہدایت نہیں دی گئی تھی۔
انہوں نے مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہوئے کہاکہ ہم تو محسن نقوی سے ٹرافی لینے کےلئے تیار تھے مگرکسی نے دی ہی نہیں۔
ان کا کہناتھاکہ ہم نے ڈیڑھ گھنٹا انتظار کرتے رہے کہ تقریب کا آغاز ہو۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News