
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ۔ بھارتی حکام کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا۔
سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کھلاڑیوں کو سیکیورٹی رسک میں نہیں ڈال سکتے۔
انہوں نے کہاکہ اگر نیوٹرل وینیو پر میچ کی پیش کش ہوئی تو دوبارہ غور کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہناتھاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا۔
رانا مجاہد نے کہا کہ بھارتی حکام کے متعصبانہ رویے کے باعث ٹیم کو بھارت نہیں بھیجیں گے۔ انہوں نے کہاکہ انڈین حکومت کھیلوں میں بھی نفرتوں کو فروغ دے رہی ہے۔
سیکریٹری پی ایچ ایف نے کہا کہ ایسے حالات میں ہمارے کھلاڑی بھارت میں محفوظ نہیں رہ سکتے ۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News