لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز تعینات کردیا۔ اس کے ساتھ ہی انہیں کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ اینڈ پلیئرز افیئرز کے طور پر بھی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 36 سالہ شان مسعود اپنے وسیع بین الاقوامی تجربے کو ادارے کے پالیسی فیصلوں اور پلیئرز ریلیشنز میں بہتری کے لیے استعمال کریں گے۔
شان مسعود نے اب تک پاکستان کی جانب سے 44 ٹیسٹ، 9 ون ڈے اور 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جن میں ان کے مجموعی رنز کی تعداد 3108 ہے۔ ان میں 6 شاندار ٹیسٹ سنچریاں بھی شامل ہیں۔
شان مسعود نے بطور کپتان پاکستان کی قیادت 14 ٹیسٹ میچوں میں کی جن میں ان کی قیادت میں قومی ٹیم نے گزشتہ سال انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دی۔ یہ 2005 کے بعد انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان کی پہلی کامیابی تھی۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ شان مسعود کا تقرر ادارے کے کرکٹ آپریشنز کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور کھلاڑیوں کے ساتھ مضبوط تعلق قائم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News