
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا ۔ بھارتی میڈیا ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی سیاست لے آیا۔
بنگلہ دیش اور پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ کولمبومیں کھیلا گیا ۔ جہاں آئی سی سی کی جانب سے ثنا میر کمنٹری کے فرائض انجام دے رہی تھیں۔
اس دوران نتالیہ پرویز کا تعارف کرواتے ہوئے ثنا میر نے کہاتھاکہ ’’ نتالیہ پرویز کشمیر سے آئی ہیں، آزاد کشمیر‘‘ ۔ بھارتی میڈیا نے ان کے اس ریمارکس پر آسمان سر پر اٹھا لیا ہے ۔
بھارت میں اس واقعے کا کلپ تیزی سے وائرل ہو گیا۔ گودی میڈیا کی اکثریت اس واقعے کو تنازع میں بدلنے کی کوشش میں جت گیا ہے۔
لفظ ’’آزاد کشمیر‘‘ بھارتی میڈیا پر ایٹم بم بن کر گرا۔ بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں ۔ تعصبی بھارتی اینکر پرسنز نے آئی سی سی سے ثنا میر کے خلاف فوری کارروائی کامطالبہ کیاہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News