
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی ۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سیریز جاری ہے ۔
سیریزکے پہلے میچ میں آسٹریلین فاسٹ بولرمچل اسٹارک نے اپنے دوسرے اوورکی پہلی گیندروہت شرما کو کروائی۔ جس کی رفتار اسپیڈو میٹر نے 176 کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی۔
اسپیڈو میٹر کا یہ اسکرین شارٹ سوشل میڈیا پر انتہائی تیزی سے وائرل ہوگیا۔ یہ اسکرین شارٹ شہہ سرخیوں کا سبب بن گیا۔
ہر جگہ بازگشت ہونے لگی کہ مچل اسٹارک نے اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا 22 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ۔
مچل اسٹارک عام طور پر 140 سے 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ سے گیند گرواتے ہیں ۔ شعیب اختر نے 2003 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ سے گیند کروائی تھی۔
شعیب اختر کا یہ ریکارڈ 22 سال بعد بھی ان کے نام ہے۔ دراصل یہ معاملہ ہے کیا؟ آئیے جانتے ہیں ۔
ہوا کچھ یوں کہ مچل اسٹارک کی گیندبازی کواسپیڈومیٹر نے غلطی سے 176 کلومیٹرفی گھنٹہ بتایا۔ شائقین کرکٹ حیران رہ گئے۔۔ آن کی آن میں یہ غلطی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اگر کوئی تکنیکی غلطی ہو تو شعیب اختر کا یہ ریکارڈ کسی بھی وقت توڑا جاسکتا ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ون ڈے میچ میں ایسی ہی غلطی دیکھی گئی ۔
واضح رہے کہ کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین گیند باری کا ریکارڈ اب بھی پاکستانی اسپیڈ اسٹارشعیب اختر کے پاس ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News