
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ، سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف ہونے والی وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے 15 رکنی جبکہ ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی۔
اس کے بعد سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں منعقد ہوگی۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز فیصل آباد میں 4 سے 8 نومبر تک جبکہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
نئے اسکواڈ میں عثمان طارق کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ عبدالصمد، بابراعظم اور نسیم شاہ کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
اسی طرح فیصل اکرم، حارث رؤف اور حسیب اللہ ون ڈے ٹیم میں دوبارہ شامل کیے گئے ہیں۔
سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شاہین شاہ آفریدی ون ڈے اسکواڈ کے کپتان ہوں گے۔
تاہم، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابراعظم، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان اور عثمان طارق شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News