میلبرن: آسٹریلیا میں 17 سالہ کرکٹر بین آسٹن پریکٹس سیشن کے دوران گردن پر گیند لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بین آسٹن کو گردن پر گیند لگنے کے فوراً بعد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
کرکٹ وکٹوریہ نے تصدیق کی ہے کہ گیند بال تھروئنگ ڈیوائس کے ذریعے پھینکی گئی تھی، جو بین آسٹن کی گردن پر جا لگی۔
بیان میں کہا گیا کہ نوجوان کھلاڑی نے ہیلمٹ تو پہن رکھا تھا، تاہم سٹم گارڈ (گردن کو بچانے والا حصہ) موجود نہیں تھا۔
ہیڈ آف کرکٹ وکٹوریہ، نک کمنز کے مطابق بین آسٹن کو گیند اسی جگہ پر لگی تھی جہاں تقریباً 11 سال قبل آسٹریلوی بیٹسمین فلپ ہیوز کو گیند لگی تھی۔
کرکٹ آسٹریلیا، کلب انتظامیہ اور بین آسٹن کے اہلِخانہ نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
