راولپنڈی: پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 6 رنز سے شکست دیدی ۔ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف دیاتھا۔ سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنا سکی۔
پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے، سلمان علی آغا نے سنچری کی بدولت 105 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
حسین طلعت نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور نصف سنچری کے ساتھ 62 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ فخرزمان 32، بابر اعظم 29، صائم ایوب 6 اور محمد رضوان 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسارنگا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مہیش تھیکسنا اور اسیتھا فرنندو نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
مہمان ٹیم کی جانب سے ونندو ہسارنگا 59 رنز بنائے ۔ سدیرا سماراوکراما 39، کامل مشارا 38، کپتان چرتھ اسالانکا 32، پتھم نسانکا 29، جنتھ لیانگے 28 رنز بنائے۔
کمڈو مینڈس 9، دُشمانتھا چمیرا 7 اور کوشل مینڈس 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ مہیش ٹھیکشانا 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے 2، 2 جبکہ محمد نواز نے 1 وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
