Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

Now Reading:

پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

ون ڈے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کا 264 رنز کا ہدف 49.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 45، صائم ایوب 39، محمد رضوان 55، سلمان آغا 62 اور حسین طلعت نے 22 رنز بنائے۔

پروٹیز کی جانب سے لونگی نگیڈی، ڈونووین فریرا اور کوربن بوش نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ فیصل آباد میں کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement

جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوورز میں 263 رنز آل آؤٹ ہوگئی، کوئنٹن ڈی کوک 63 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

علاوہ ازیں لہوآن ڈرے پریٹوریس 57، کپتان میتھیو بریٹزکی 42، کاربن بوش 41، سینیتھبا کیشائل 22 اور ٹونی ڈی زورزی 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3،3 شکار کیے جب کہ صائم ایوب 3 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے، محمد نواز اور شاہین آفریدی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے جب کہ ٹاس کے موقع پر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی پرجوش اور پراعتماد ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں اچھی پرفارمنس کے بعد حوصلے بلند ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر