پاکستان نے جنوبی افریقہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کرلی ۔ 140 رنز کا ہدف پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر بابر اعظم کی شاندار اننگز کی بدولت حاصل کرلیا۔
تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت پر پہلے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لئے 140 رنز کا ہدف دیا۔ جنوبی افریقہ ٹیم مطلوبہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر139 رنز بنا سکی ۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 ، عثمان طارق نے 2 ، سلمان مرزا اور حسن نواز نے ایک جبکہ آل رائونڈر فہیم اشرف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری اننگ میں پاکستان کا آغاز کا متاثر کن نہ رہا ، اوپنر صائم ایوب ایک بار پھر صفر پر آئوٹ ہوگئے۔ جس کے بعد 19 رنز کے انفرادی مجموعے پر فرحان علی آغا بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
کپتان سلمان علی آغا اور بابر اعظم کی بہترین پارٹنر شپ قائم کی ۔ جس کی بدولت پاکستان فتح سے ہمکنار ہوگیا۔ بابر اعظم نے 47 بالز پر 68 رنزکی شاندار اننگ کھیلی۔ کپستان سلمان علی آغا نے 23 بالز پر 33 رنز بنائے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
