Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیا کپ 2023: شیڈول اور ٹرافی کی رونمائی آج کی جائے گی

Now Reading:

ایشیا کپ 2023: شیڈول اور ٹرافی کی رونمائی آج کی جائے گی
ایشیا کپ

ایشیا کپ 2023: شیڈول اور ٹرافی کی رونمائی آج کی جائے گی

ایشیا کپ 2023 کے شیڈول اور ٹرافی کی آج رونمائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف شیڈول اور ٹرافی  کی رونمائی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی شکل دئیے جانے والے شیڈول میں معمولی ردو بدل کیا گیا ہے۔

ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہو گا  جس میں  مجموعی طور پر 13 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے مرحلے کے تین میچز لاہور میں ہوں گے۔

اس سے قبل ہائی برڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے آغاز کا اعلان 31 اگست سے کیا گیا تھا۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں پہلا میچ کھیلنے کے فوری بعد سری لنکا روانہ ہو جائیں گی۔

پاکستان اور بھارت کا میچ 2 ستمبر کو کینڈی میں ہوگا جبکہ سپر فور مرحلے کا پاک بھارت میچ 10 ستمبر کوکینڈی میں  ہونے کا امکان ہے۔

ایشیا کپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

تمام میچز پاکستانی  وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوں گے۔

پاکستان ، بھارت اور نیپال گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ سری لنکا،  بنگلہ دیش اور افغانستان گروپ بی میں شامل ہیں۔

گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

Advertisement

اب تک شیڈول کے مطابق سپرفور مرحلے کا بھی ایک میچ لاہور میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔ چھ ستمبر کو لاہور میں سپر فور مرحلے کا میچ اے  ون اور بی ٹو ٹیموں کے درمیان رکھا گیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر