
کولمبو ٹیسٹ: پاکستان نے 576 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی، 410 رنز کی برتری
کولمبو ٹیسٹ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 576 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق چوتھے روز پاکستان نے صرف دو اوورز کھیل کر محمد رضوان کی نصف سنچری کے بعد اننگز ڈکلیئر کردی، پاکستان کو پہلی اننگز میں سری لنکا پر 410 رنز کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 201 اور آغا سلمان نے ناقابل شکست 132 رنز بنائے۔سعود شکیل 57 ،شان مسعود 51 اور محمد رضوان 50 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔
کپتان بابر اعظم 39 اور امام الحق 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سرفراز احمد 14 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے اور محمد رضوان کو ان کی جگہ کنکوژن متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1684422915260022784
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر بظاہر بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ پر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم پوری ٹیم 166 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
سری لنکن ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی تھی اور دھننجیا ڈی سلوا (57) کے علاوہ کوئی بلے باز ٹک کر نہ کھیل سکا تھا۔ دنیش چندیمل 34 اور رمیش مینڈس 27 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے تھے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4، نسیم شاہ نے 3 اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News