ویرات کوہلی کی پانچ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری
ویرات کوہلی کا ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سنچری کے ساتھ پانچ سال کا انتظار ختم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے پورٹ آف اسپین میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی 29ویں ٹیسٹ سنچری بنائی۔
دوسرے دن 87 رنز پر دوبارہ اننگز شروع کرنے والے کوہلی نے ٹیسٹ سنچریوں کی تعداد کو سر ڈونلڈ بریڈمین کے برابر کردیا۔
Virat Kohli's brilliant Test hundred saw him end a long wait and go up a few select lists 👊#WIvIND #WTC25https://t.co/eKsoBmqzBl
Advertisement— ICC (@ICC) July 21, 2023
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر 4 بلے باز پچھلے ٹیسٹ میں 24 رنز کی کمی سے اس سنگ میل سے محروم ہو گئے تھے۔
بھارت کے لیے اپنے 500ویں انٹرنیشنل میچ میں کوہلی نے 121 رنز کی اننگز کھیلی۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 28ویں سنچری 2018 میں اسکور کی تھی۔اس کے بعد انہیں 29ویں سنچری کے لیے 5 سال انتظار کرنا پڑا۔
AdvertisementA memorable 500th international match for Virat Kohli 🙌
How it happened ➡️ https://t.co/eKsoBmqzBl#WIvIND | #WTC25 pic.twitter.com/erd39Xzy2n
— ICC (@ICC) July 22, 2023
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
