
ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ: پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی
ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 18 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں شروع ہونے والے ورلڈ بلائنڈ گیمز میں کرکٹ کے مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا۔
کنگ ایڈورڈ اسکول گراؤنڈ برمنگھم میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔
پاکستان کے محمد سلمان نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ نثار علی نے 46 اور بدر منیر نے 37 رنز بنائے۔ بھارت کے اے کے ریڈی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ این بادا نائیک نے تین وکٹیں لیں۔
جواب میں بھارت کی ٹیم 7 وکٹ پر 169 رنز بناسکی اور اسے 18 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان کے مطیع اللہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بھارت کے پانچ کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔
Thrilling showdown at the IBSA Blind World games as Pakistan Blind Cricket Team triumphs over India by 18 runs! Pakistan sets a formidable score of 187/8 in 20 overs, whilst India made 169/7. Salman, Badar and Mati shine brightly and played an important role in Pakistan's success pic.twitter.com/ZZ1N4RQbjr
— Pakistan Blind Cricket Council (PBCC) (@pbcc_official) August 20, 2023
ایونٹ میں پاکستان اگلا میچ منگل کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News