
پی سی بی کی ایشیا کپ میں تمام بورڈز کے سربراہان کو پاکستان آنے کی دعوت
پی سی بی نے ایشیا کپ میں تمام بورڈز کے سربراہان کو پاکستان آنے کی دعوت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ایشیا کپ میں شرکت کرنے والے تمام ممالک کے بورڈز کے سربراہان کو دعوت دی ہے۔
پی سی بی کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ جذبہ خیر سگالی کے تحت جے شاہ کو پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے۔
پی سی بی نے بورڈ سربراہان کو ایشیا کپ کا پہلا میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔
ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے چار میچز پاکستان جبکہ دیگر میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News