
بابر اعظم کو پیزا پسند ہے یا برگر؟
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ اور کئی سابق عظیم کھلاڑیوں کے پسندیدہ بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔
بابر اعظم آئی سی سی کی تمام فارمیٹس کی رینکنگ میں موجود واحد بلے باز ہیں۔
حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش فتح کے بعد وہ لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔
کولمبو اسٹرائیکرز کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں بابر اعظم سے ان کی پسند و ناپسند سے متعلق کچھ سوالات کیے گئے ہیں۔
ان سے پوچھا گیا کہ انہیں برگر اور پیز میں سے کیا پسند ہے جس کے جواب میں انہوں نے’پیزا‘ کہا۔نیٹ فلکس اور یوٹیوب میں سے انہوں نے نیٹ فلکس کو چنا۔
ساحل سمندر اور پہاڑوں میں بابر اعظم نے پہاڑوں کو چنا جبکہ سورج طلوع اور غروب ہونے کے مناظر میں سے انہوں نے سورج غروب ہونے کے منظر کو چنا۔
آئسکریم اور کیک میں سے کسی ایک کو چننے کا کہا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ’ مجھے میٹھا پسند نہیں‘۔
اسی طرح ان سے مزید بھی کچھ سوالات کیے گئے ۔
Behind the scenes with the man himself 👑 💜#TheBasnahiraBoys#HouseOfTigers #ColomboStrikers #LPL2023 #StrikeToConquer #BabarAzam pic.twitter.com/KLr749kF4b
— Colombo Strikers (@ColomboStrikers) August 4, 2023
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News