ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں ابھی دو میچز باقی ہیں لیکن ان میں سے پاکستان اور سری لنکا کا میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف بھارت کی فتح نے اسے فائنل میں رسائی دلوادی جبکہ دوسری ٹیم کا فیصلہ اب پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے نتیجے پر ہوگا۔
بھارت اور بنگلادیش کے درمیان میچ رسمی کارروائی ثابت ہوگا کیونکہ بنگلادیش کا جیت کی صورت میں بھی فائنل میں رسائی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے میچ کی فاتح ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے گی۔ تاہم اگر بارش ہوجاتی ہے اور میچ مکمل نہیں ہوپاتا توبہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر سری لنکن ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔
واضح رہے کہ بھارت کے خلاف بدترین شکست نے پاکستان کا نیٹ رن ریٹ منفی 1.89 کردیا ہے جبکہ سری لنکا کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.20 ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
