
ایشیا کپ: بھارت کیخلاف میچ کیلئے ٹیم میں تبدیلی نہ کیے جانے کا امکان
ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی نہ کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بنگلادیش کے خلاف کھیلنے والی ٹیم کو ہی میدان میں اتارا جائے گا۔ ٹیم مینجمنٹ فخر زمان پر اب بھی اعتماد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ رہ سکتے ہیں۔ انہیں بنگلا دیش کے خلاف میچ میں محمد نواز کی جگہ شامل کیا گیا تھا۔
پاکستان ٹیم مینجمنٹ آج ٹریننگ سیشن کے بعد حتمی الیون کا فیصلہ کرے گی۔
پاکستان ٹیم کا انڈیا کے خلاف میچ سے قبل آج واحد ٹریننگ سیشن ہے۔ کنڈیشنز کو سامنے رکھ پاکستان ٹیم مینجمنٹ حتمی الیون کا فیصلہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
پاکستان اور انڈیا کی ٹیموں کے درمیان سپر فور مرحلے کا میچ کل کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News