
مشن ورلڈکپ: شاندار استقبال پر پاکستانی کھلاڑی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے
بھارت میں شاندار استقبال کیے جانے پر پاکستانی کھلاڑی بھارتی فینز اور انتظامات کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں شرکت کے لیے بھارتی شہر حیدرآباد پہنچنے پر پاکستان ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔
کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ حیدر آباد میں ملنے والی محبت اور حمایت سے بےحد متاثر ہوا ہوں۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر حیدرآباد بھارت کی لوکیشن ڈالتے ہوئے لکھا کہ اب تک بہت ہی شاندار استقبال کیا گیا ہے۔
محمد رضوان نے لکھا کہ یہاں کے لوگوں نے شاندار استقبال کیا، بہترین انتظام تھا۔ اب اگلے ڈیڑھ ماہ پر نظریں ہیں۔
امام الحق نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ الحمد اللہ خیریت سے بھارت میں لینڈ کر لیا ہے۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
https://twitter.com/ImamUlHaq12_/status/1707064062109155700
خیال رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہونے جارہا ہے جس میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے 18 کھلاڑی اور 13 سپورٹ اسٹاف بھارت پہنچے ہیں۔
بولنگ کوچ مورنے مورکل دبئی میں ٹیم کے ساتھ شامل ہوئے ج کہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر حیدرآباد میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
پاکستان ٹیم کے بھارت پہنچنے پر شائقین کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا تھا اور ایئر پورٹ ’بابر بھائی ‘کے نعروں سے گونج اٹھا تھا۔
پاکستان ٹیم ورلڈکپ کے باقاعدہ آغاز سے قبل 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News