Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی کپتان کی کرکٹ کو دلچسپ بنانے کیلئے منفرد تجویز

Now Reading:

بھارتی کپتان کی کرکٹ کو دلچسپ بنانے کیلئے منفرد تجویز
روہت شرما

بھارتی کپتان کی کرکٹ کو دلچسپ بنانے کیلئے منفرد تجویز

بھارتی کپتان روہت شرما نے کرکٹ کو مزید دلچسپ بنانے کے  لیے نئی تجویز پیش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں روہت شرما نے خواہش ظاہر کی  کہ کرکٹ میں دو نئے اصول شامل کیے جائیں۔

روہت شرما نے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی 80 یا 90 میٹر کا چھکا مارتا ہے تو اسے 8 رنز جبکہ 100 میٹر سے زیادہ کے لمبے چھکے پر 10 رنز ملنے چاہئیں۔

بھارتی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کھلاڑی کو اتنا دور چھکا مارنے کا کچھ تو فائدہ ہونا چاہیے ۔  باؤنڈری کے پاس یا دور چھکا مارنے سے صرف 6 رنز ہی ملتے ہیں۔

انہوں نے   کرس گیل اور کیرون پولارڈ کی مثالیں دیں جو کرکٹ میں 90 یا 100 میٹر سے لمبے چھکے مارنے کے لیے جانے جاتے ہیں لیکن  انہیں بھی باقی کھلاڑیوں کی طرح 6 رنز ہی ملتے ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ آئی سی سی کے ریکارڈز میں سب سے لمبا چھکا مارنے کا ریکارڈ سابق  آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی کے پاس ہے جنہوں نے ایک ٹیسٹ میچ میں 130  سے 135 میٹر کا چھکا لگایا تھا۔

روہت شرما بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں سب سے زیادہ چھکے  مارنے والے کھلاڑیوں میں  کرس گیل کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔

36 سالہ روہت شرما اپنے کیریئر میں 551 چھکے لگاکر کرس گیل کے 553 چھکوں  کے عالمی ریکارڈ سے صرف دو چھکوں کی دوری پر ہیں۔

پاکستان کے شاہد آفریدی 476 چھکوں کے ساتھ تیسرے ، نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کلم 398 چھکوں کے ساتھ چوتھے اور نیوزی لینڈ کے ہی مارٹن گپٹل 383 چھکوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اے سی سی اجلاس؛ ٹرافی چاہیے تو کپتان خود آکر لے، محسن نقوی کا بھارت کو دوٹوک جواب
بابر اعظم اور رضوان سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کے بین الاقوامی لیگز کے این او سی منسوخ
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ 2025: گوگل نے ڈوڈل بدل ڈالا
ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کا ماتم شروع ہو گیا
شاہد آفریدی کا مودی کو کرارا جواب؛ کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی طیاروں کی تباہی یاد دلادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر