
ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کتنی بار ٹکرائیں گے؟ ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں
ایشیا کپ کولمبو سے ہمبنٹوٹا منتقل ہونے کا معاملہ متنازع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے شیڈول کو مذاق بنا دیا۔ اے سی سی کے صدر جے شاہ کی من مانیوں نے ایشیا کپ کا وینیو تبدیل نہ ہونے دیا۔
ٹورنامنٹ ہمبنٹوٹا شفٹ کرنے کی ای میل کو جے شاہ نے مسترد کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جے شاہ کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا۔ پی سی بی اور اے سی سی کے صدر کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔
پی سی بی نے آج ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کردیا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ متفقہ فیصلہ مانیں گے، ہم میزبان ہیں زبردستی کا فیصلہ ہم پر نہیں تھوپا جا سکتا۔ پہلے میچز ہمبنٹوٹا منتقل کرنے پر اتفاق ہوا اب دوبارہ شیڈول کے مطابق میچز کولمبو میں ہی کرانے کا کہہ دیا گیا۔
جے شاہ پہلے ورلڈ کپ کے شیڈول کو بھی مذاق بنا جا چکے ہیں۔ اب ایشیا کپ کے حوالے سے بھی فیصلوں کو جگ ہنسائی کا سبب بنا دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے شدید ناراضگی کا اظہار کر دیا۔ لاجسٹک کے تمام انتظامات شروع کرنے کے بعد اب پھر نئے سرے سے انتظامات کرنا ہوں گے۔
کھلاڑی بھی صورت حال واضح نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News