Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی سی سی ورلڈکپ: احمد آباد ایئرپورٹ پر پرائیویٹ جیٹ ٹریفک 30 فیصد بڑھ گیا

Now Reading:

آئی سی سی ورلڈکپ: احمد آباد ایئرپورٹ پر پرائیویٹ جیٹ ٹریفک 30 فیصد بڑھ گیا
ورلڈکپ

آئی سی سی ورلڈکپ: احمد آباد ایئرپورٹ پر پرائیویٹ جیٹ ٹریفک 30 فیصد بڑھ گیا

بھارت کے شہر احمد آباد  میں ایئرپورٹ پر پرائیویٹ جیٹ ٹریفک 30 فیصد  تک بڑھ  گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے باعث احمد آباد ایئرپورٹ پر پرائیویٹ جیٹ ٹریفک 30 فیصد بڑھ  گیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان بھارت میچ کی وجہ سے احمد آباد میں چارٹرڈ فلائٹس کی سرگرمیوں میں زیادہ اضافہ ہوا۔ اکتوبر کے مہینے میں 650 نان شیڈولڈ چارٹرڈ ایئرکرافٹس کی آمدورفت متوقع ہے ۔

خیال رہے کہ احمد آباد میں پاکستان  اور بھارت  کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو شیڈولڈ ہے۔

ورلڈ کپ کا پہلا میچ 5 اکتوبر کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

Advertisement

اہم سیاستدان ، بزنس ٹائیکون ، شوبز اور اسپورٹس سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات ان میچز کے لیے آئیں گی۔

معروف شخصیات چارٹرڈ ایئر کرافٹس سے احمد آباد پہنچیں گی۔

سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ  بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی پاک بھارت میچ کے لیے چارٹرڈ فلائٹس کی دستیابی کے بارے  میں پوچھا ہے ۔  پاک بھارت میچ سے ایک دن پہلے ،میچ کے روز اور میچ کے ایک دن بعد بزنس گروپس کی نان شیڈولڈ چارٹرڈ فلائٹس کے  لیے ڈیمانڈ ہے ۔

بالی ووڈ اسٹارز بھی چارٹرڈ فلائٹس کی بکنگ اور دستیابی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

احمد آباد ایئرپورٹ پر 43 ایئرکرافٹس کی پارکنگ کا انتظام موجود ہے۔ احمد آباد ایئرپورٹ پر روزانہ 250 ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس شیڈولڈ ہیں۔

گجرات میں 2022 کے انتخابات کے دوران ایک روز میں احمد آباد ایئر پورٹ نے  79 چارٹر ایئرکرافٹس کو سنبھالا گیا تھا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر