
ورلڈکپ 2023: پاک بھارت میچ کے موقع پر میوزیکل پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ
ورلڈکپ 2023 کے آغاز کے موقع پر افتتاحی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا تھا تاہم اب پاک بھارت میچ کے موقع پر میوزیکل پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شائقین کرکٹ کی دلچسپی بنانے اور انہیں زیادہ تفریح فراہم کرنے کے لیے پاک بھارت میچ کے موقع پر میوزیکل پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق احمد آباد میں پاک بھارت میچ کے موقع پر میوزیکل پروگرام منعقد کیا جائے گا جس میں بالی ووڈ سپر اسٹارز اور سابق کرکٹرز شریک ہوں گے۔
میوزکل پروگرام میں رجنی کانت اور امیتابھ بچن سمیت کئی فلمی ستارے شریک ہوں گے۔ سچن ٹنڈولکر اور ارجیت سنگھ بھی پروگرام میں شرکت کرنے والے ستاروں میں شامل ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکاء اشرف بھی پاک بھارت میچ دیکھنے جائیں گے۔
بھارتی حکومت نے پاکستانی میڈیا کے 20 نمائندوں کو بھی پاک بھارت میچ سے قبل ویزہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News