Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کیخلاف میچ کا کوئی دباؤ نہیں، بابر اعظم

Now Reading:

بھارت کیخلاف میچ کا کوئی دباؤ نہیں، بابر اعظم
بابر اعظم

بھارت کیخلاف میچ کا کوئی دباؤ نہیں، بابر اعظم

کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ  بھارت  کے خلاف میچ  کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت  کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کہا کہ  بھارت کے خلاف کوئی دباؤ نہیں ہوگا، میچ پراعتماد انداز میں کھیلیں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے فیلڈنگ پر زیادہ توجہ دینا  ہوگی۔ انڈر لائٹس بیٹنگ آسان ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نسیم شاہ نے ایشیاکپ میں متاثرکن بولنگ کی  ورلڈکپ میں ان کی کمی محسوس کریں گے ۔شاہین آفریدی بڑے میچ کا بڑا  بولر ہے۔  بھارت کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش  کریں گے۔

بابراعظم نے کہا کہ ورلڈکپ میں اب تک اس طرح بیٹنگ نہیں کی جیسےکرنی چاہیے۔ اچھا کھیلنےکی کوشش کرتے ہیں،کل میچ کا رزلٹ کیا ہوتا ہےاس کا نہیں معلوم، ہم پر اعتماد ہیں ۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ احمد آباد میں کل میچ کے دوران  بارش کے 35 فیصد امکانات  موجود ہیں تاہم اس سے میچ میں خلل نہیں پڑے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ احمد آباد شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35  سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ ماہ ایشیا کپ کے دو میچز میں سے ایک بارش کے باعث مکمل نہیں  ہوسکا تھا جبکہ دوسرا میچ بھی بارش کے سبب ریزرو ڈے پر مکمل کیا گیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر