
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ون ڈے انٹرنیشنلز میں 2000 ہزار رنز مکمل کرلیے۔
محمد رضوان نے اپنے دو ہزار رنز ورلڈکپ 2023 میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران مکمل کیے۔ انہوں نے یہ کارنامہ 71 میچز کی 65 اننگز میں انجام دیا۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1717831995018100842
وہ معین خان، کامران اکمل اور سرفراز احمد کے دو ہزار یا اس سے زائد رنز بنانے والے چوتھے پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے تیز دو ہزار رن بنانے والے بلے باز ہیں ۔ انہوں نے 52 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ 1326 رنز بنانے کا اعزاز بھی محمد رضوان کو حاصل ہے۔ وہ پہلے بلے باز تھے جنہوں نے ایک کیلنڈر ایئر میں ایک ہزار سے زائد رنز بنائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News