
ورلڈکپ 2023: مچل اسٹارک نے لاستھ ملنگا کا ریکارڈ توڑ دیا
بھارت میں جاری ورلڈکپ 2023 میں مچل اسٹارک نے لاستھ ملنگا کا ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق مچل اسٹارک نے گزشتہ روز لاستھ ملنگا کا ورلڈکپ میں تیزترین 50 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بھارت کے خلاف میچ میں مچل اسٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی جس کے بعد ورلڈکپ میں ان کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 50 ہوگئی۔
مچل اسٹارک نے ورلڈکپ میں 50 وکٹیں صرف 19 میچز میں حاصل کیں جبکہ لاستھ ملنگا نے یہ کارنامہ 26 میچز میں انجام دیا تھا۔
آسٹریلیا کے گلین میک گرا نے 30 میچزمیں 50 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
Mitchell Starc adds another record to his name 🙌
More ➡️ https://t.co/pbbfKeydJn pic.twitter.com/xI8f5doFEo
— ICC (@ICC) October 9, 2023
واضح رہے کہ مچل اسٹارک آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ مسلسل تیسرا ورلڈکپ کھیل رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ 2015 اور 2019 کا ورلڈکپ کھیل چکے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News