
پی سی بی نے شائقین کرکٹ سے قومی ٹیم کی مکمل حمایت کی درخواست کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ورلڈ کپ میں شریک قومی ٹیم کی مکمل سپورٹ کا اعلان کرتے ہوئے شائقین کرکٹ سے بھی قومی ٹیم کا مکمل ساتھ دینے کی درخواست کی گئی۔
پی سی بی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہی ٹیم باوئنس بیک کرے گی۔
چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف نے کہا کہ ورلڈ کپ کے اسکواڈ کے لیے بابر اعظم اور چیف سیلیکٹر انضمام الحق کو فری ہینڈ دیا گیا تھا۔ اپنی مرضی کا اسکواڈ تشکیل دینے میں پی سی بی رکاوٹ نہیں بنا۔
ذکاءاشرف کا کہنا ہے کہ جب ورلڈ کپ اختتام پذیر ہوگا تب پرفارمنس کی روشنی میں فیصلے کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی سابق ٹیسٹ کرکٹرز سے بھی امید رکھتا ہے کہ وہ کپتان اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔
PCB urges cricket fraternity to support Pakistan Team
Read more ⤵️ https://t.co/yoJtz7MHBe
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 26, 2023
واضح رہے کہ ورلڈکپ کے ابتدائی دو میچز میں فتح کے بعد ٹیم اور کپتان کی ناقص کارکردگی پر شائقین کرکٹ سمیت سابق کرکٹرز کی جانب سے بھی کڑی تنقید کی جارہی ہے۔
پاکستان ٹیم کو بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ افغانستان سے شکست پر شائقین کرکٹ اورسابق کرکٹرز کے صبر کا پیمانہ لبریز کرگیا اور ٹیم کی سلیکشن پر کئی سوالات اٹھنے لگے۔
پاکستان ٹیم کو اب سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے جنوبی افریقا، بنگلادیش، نیوزی لینڈ اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو لازمی شکست دینی ہوگی اس کے بعد بھی اگر مگر کا کھیل باقی رہے گا۔
پاکستان اپنا اگلا میچ کل جنوبی افریقا کے خلاف چنئی کے اسی میدان میں کھیلے گا جہاں اسے گزشتہ میچ میں افغانستان سے تاریخی شکست ہوئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News