
سابق بھارتی کرکٹرز، اداکار کی امپائرنگ پر تنقید، پاکستان کو فاتح قرار دے دیا
سابق کرکٹرز سمیت اداکار اور شائقین بھی ورلڈکپ 2023 میں امپائرنگ کے معیارپر سوالات اٹھانے لگے۔
گزشتہ روز پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گئے اہم میچ میں انتہائی نازک موڑ پر جنوبی افریقی بلے باز کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ نہ دینے پر امپائرنگ کے میعار پر کافی تنقید کی جارہی ہے۔
سابق بھارتی کرکٹرز اور ایک اداکار نے بھی امپائرنگ کے معیار پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان کو فاتح قرار دے دیا۔
سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر ہربھجن سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر آئی سی سی اور پی سی بی کو ٹیگ کرکے کہا کہ ’خراب امپائرنگ اور غلط قوانین کی قیمت پاکستان کو اس میچ کی صورت میں چکانا پڑی۔ آئی سی سی کو یہ قانون بدلنا چاہیے۔ اگر گیند اسٹمپ سے ٹکرا رہی ہے تو امپائر نے آؤٹ دیا یا ناٹ آؤٹ کیا فرق نہیں پڑتا، ورنہ ٹیکنالوجی کا کیا فائدہ؟؟؟‘
Bad umpiring and bad rules cost Pakistan this game.. @ICC should change this rule .. if the ball is hitting the stump that’s out whether umpire gave out or not out doesn’t matter.. otherwise what is the use of technology??? @TheRealPCB vs #SouthAfrica #worldcup
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) October 27, 2023
انہوں نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ ’ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آج کون جیتا کون ہارا ، کون کھیل رہا ہے یا تھا مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پر قانون ٹھیک نہیں ہے، کل کو یہ ہمارے (بھارت ) ساتھ بھی ہو سکتا ہے، ان کی (امپائرز ) کی غلطی کی وجہ سے ہم فائنل ہار گئے تو؟ پھر کیا ہوگا؟‘
AdvertisementIt doesn’t matter aaj kon jeeta kon haara.. it’s doesn’t matter for me kon khel raha hai or thaaa .. par niyam theek nahi hai.. Kal ko yeh hamare sath 🇮🇳 bi ho sakta hai.. inki ( umpires ) ki galti k kaaran hum final Haaar gaye tho ? Phir kya hoga
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) October 27, 2023
ہرشابھوگلے نے اپنی پوسٹ میں ڈی آر ایس کی حمایت کی تو ہربھجن سنگھ نے کہاکہ ’ گیند اسٹمپ سے ٹکرائے تو آؤٹ ہے ہرشا ، سمپل ہے! کل بھارتی ٹیم کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے۔ آئی سی سی کو یا تو ٹیکنالوجی یا امپائر کال پر قائم رہنے کی ضرورت ہے.. اگر امپائرز کی کال آخری کال ہو تو کھیل میں ٹیکنالوجی کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کسی ایک کو آؤٹ اور کسی کو ناٹ آؤٹ قرار دینے کی تجویز نہیں دے سکتے! یہ بے کار ہے۔‘
Ball hitting the stump is out Harsha simple ! This can happen with indian team tomorrow. ICC need to either stick to tech or umpire call .. there isn’t a need of tech in the game if umpires call is the last call. You can’t have one suggesting out and one saying not out ! Rubbish… https://t.co/IA2DdEGl5v
Advertisement— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) October 27, 2023
پاکستان مخالف بیانات دینے اور پوسٹس لگانے کے لیے مشہور عرفان پٹھان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر لکھا ’ دو فیصلے پاکستان ٹیم کے خلاف گئے، وائیڈ اور ایل بی ڈبلیو۔ ایسا لگتا ہے کہ جنوبی افریقا کو اس ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کے ساتھ کچھ قسمت بھی ملی ہے۔
Two calls went against team Pakistan. Wide and LBW. Looks like South Africa got some Luck with solid game this World Cup… #PAKvSA
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) October 27, 2023
بھارتی اداکارایوشمان کھرانا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر پوسٹ میں لکھا’یہ شمسی آؤٹ تھا برو‘۔
Yeh Shamsi out tha bro..
— Ayushmann Khurrana (@ayushmannk) October 27, 2023
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News