
سابق بھارتی کھلاڑی بھی پاکستان ٹیم کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے
ورلڈکپ کی چار دہائیوں پر مشتمل تاریخ میں تاریخ ساز فتح حاصل کرنے پر سابق بھارتی کھلاڑی بھی پاکستان ٹیم کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 345 رنز کا ہدف حاصل کرکے ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے ریکارڈ قائم کیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے ناقابل شکست 131 اور ورلڈکپ ڈیبیو میچ کھیلنے والے عبداللہ شفیق نے 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔
پاکستانی بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ پر تنقید کے نشتر برسانے والے سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان اور وریندر سہواگ بھی پاکستان ٹیم کارکردگی کے معترف ہوگئے۔
عرفان پٹھان نے کہا کہ رضوان نے 50 اوورز وکٹ کیپنگ کی اور شاندار سنچری اسکور کی۔وہ پاکستان کی جانب سے اسپن کھیلنے والے بہترین کھلاڑی ہیں جو دباؤ میں بھی کارکردگی دکھاتے ہیں۔
50 overs of keeping with brilliant 💯 from Rizwan. Best player of spin from team Pakistan doing it under pressure for them. #PAKvsSL
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) October 10, 2023
وریندر سہواگ نے کہا کہ’کیا پھینٹا لگایا، ابتدائی 2 وکٹیں گنوانے کے بعد پاکستان کی جانب سے شاندار کارکردگی، ورلڈکپ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا۔ شفیق پرسکون رہا اور رضوان نے ثابت کیا کہ وہ اتنا قابل اعتماد کیوں ہے‘۔
AdvertisementKya phainta lagaya. Highest successful WC chase. Brilliant from Pakistan after losing 2 early wickets. Shafique was calm and elegant and Rizwan showing why he is so reliable. Sri Lankan bowling was all over the place and too many extras. #PAKvSL
— Virender Sehwag (@virendersehwag) October 10, 2023
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News