Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی ایک اننگز میں 400 سے زائد رنز کا ریکارڈ قائم

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی ایک اننگز میں 400 سے زائد رنز کا ریکارڈ قائم
ٹی ٹوئنٹی

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی ایک اننگز میں 400 سے زائد رنز کا ریکارڈ قائم

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل  میچ کی ایک اننگز میں 400 سے زائد رنز کا ریکارڈ  قائم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا کی ویمنز ٹیم نے چلی کے خلاف بیونس آئرس میں کھیلے گئے میچ میں ایک وکٹ کے نقصان پر ناقابل یقین 427 رنز  بناڈالے ۔

چلی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر ارجنٹائن کو بیٹنگ کی دعوت دی تو ارجنٹائن کی اوپنرز نے چلی  کی بولرز کا بھرکس نکال کر  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بناڈالا۔

اس میچ میں دیگر کئی ریکارڈز بھی ٹوٹے جن میں ایک اوور میں سب سےزیادہ 52 رنز بنانے کا نیا ریکارڈ بھی شامل ہیں۔

ارجنٹائن کی ویمنز ٹیم کی دونوں اوپنرز نے سنچریاں اسکور کیں اور پہلی وکٹ پر سب سے بڑی 350 رنز کی ریکارڈ ساز شراکت داری قائم کی۔

Advertisement

البرٹینا گلان نے ناقابل شکست 145 رنز  بنائے جبکہ لوسیا ٹیلر نے 169 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔

ٹیلر  ویمنز کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے بڑا انفرادی اسکور کرنے والی بیٹر بھی بنیں۔ا س سے قبل 161 رنز سب سے بڑا انفرادی اسکور تھا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ اجنٹائن  نے 427 رنز  بنائے  جس میں  57 چوکے  مارے لیکن ان کی پوری اننگز میں ایک بھی چھکا شامل نہیں تھا۔

اس سے زیادہ حیران کن بات  یہ ہے کہ  چلی کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی جانب سے 64 نوبالز کرائی گئیں جو کہ 10 اوورز  سے زائد بنتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، محسن نقوی بھی شریک
فاسٹ باؤلر عثمان شنواری کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز راولپنڈی میں ہوگی، پی سی بی کا اعلان
یو ایس اوپن کا ٹائٹل ہسپانوی کھلاڑی کارلوس الکاراز کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر