
پاکستان کی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کیخلاف کیچ چھوڑنے کی روایت برقرار
پاکستان ٹیم نے ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف کیچ چھوڑنے کی روایت کو برقرار رکھاہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلور کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے ڈیوڈ وارنر کو پانچویں اوور کی تیسری گیند شارٹ پچ کی جسے وہ پل کرنے گئے مگر ٹاپ ایج لگ کر مڈآن پر موجود اسامہ میر کے پاس آسان کیچ گیا جو انہوں نے ڈراپ کردیا۔
یہ پہلا موقع نہیں جب ورلڈکپ کے میچ میں پاکستانی کھلاڑی نے کسی آسٹریلوی بلے باز کا کیچ ڈراپ کیا ہو۔
اس سے قبل 2015 کے ورلڈکپ کوارٹر فائنل میں راحت علی نے وہاب ریاض کی گیند پر شین واٹسن کا آسان کیچ ڈراپ کردیا تھا اور واٹسن نے اس کے بعد آسٹریلیا کی فتح میں اہم کردار اداکیا تھا۔
2019 کے ورلڈکپ میں آصف علی نے وہاب ریاض کی گیند پر پہلے ایرون فنچ اور اس کے بعد وہاب ریاض کی ہی گیند پر ڈیوڈ وارنر کا کیچ چھوڑا جس کے باعث پاکستان وہ میچ بھی ہارگیا تھا۔
2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل میں حسن علی نے شاہین آفریدی کی گیند پر میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کیا جس کے بعد انہوں نے تین لگاتار چھکے لگاکر اپنی ٹیم کو غیر یقینی فتح دلوادی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News