
ذکاء اشرف آئی سی سی کے اہم اجلاس کیلئے بھارت روانہ
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف آئی سی سی کے اہم اجلاس کے لیے رات گئے بھارت روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی سے دہلی اور پھر احمد آباد جائیں گے۔
ذکاء اشرف کے ہمراہ پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر بھی موجود ہیں۔
آئی سی سی اجلاس میں ورلڈ کپ سے متعلق امور پر بات چیت ہوگی جس میں ذکاء اشرف پاکستان کرکٹ کا موقف پیش کریں گے۔
چیئرمین ذکاء اشرف صحافیوں اور کرکٹ فینز کے ویزے کے معاملے کو اٹھائیں گے۔
ذکاء اشرف سائیڈ لائن پر بھارتی کرکٹ بورڈ سمیت دیگر بورڈ حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران دیگر اہم شخصیات سے بھی ملیں گے۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی بھارتی کرکٹ بورڈ کی دعوت پر فائنل میچ بھی دیکھیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News