عبد الرزاق نے بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے سے معافی مانگ لی
سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الرزاق نے بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے سے معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آنے کے بعد سابق کرکٹر عبد الرزاق نےبھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے سے معافی مانگ لی۔
عبد الرزاق نے دو روز قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے سے متعلق متنازع بیان دیا تھا جس کے بعد عبدالرزاق کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔
عبدالرازق کے بیان کے بعد وقار یونس، محمد حفیظ، شعیب اختر اور شاہد آفریدی سمیت لاکھوں سوشل میڈیا صارفین نے عبد الرازق کو معافی مانگنے پر مجبور کیا۔
سابق کرکٹر عبدالرزاق نے اپنے ویڈیو بیان میں بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے سے معذرت کی ہے۔
عبد الرزاق نے کہا کہ پریس کانفرنس میں کوچنگ اور کرکٹ کی بات ہورہی تھی اس دوران زبان پھسل گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مثال کوئی اور دینی تھی لیکن ایشوریا رائے کا نام زبان سے نکل گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
