ورلڈکپ 2023: آسٹریلیا اور افغانستان سیمی فائنل میں رسائی کیلئے پنجہ آزمائی کریں گے
ورلڈکپ 2023 میں آج آسٹریلیا اور افغانستان سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پنجہ آزمائی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2023 کے 39ویں میچ میں آج آسٹریلیا اور افغانستان سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے مدمقابل آئیں گے۔
افغانستان کا اسپن اٹیک بانچ بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہوگا ۔
مچل مارش اور گلین میکسویل آسٹریلوی ٹیم میں واپسی کے لیے تیار ہیں لیکن اسٹیو اسمتھ کے فٹ ہونے کے بارے میں ابھی شکوک و شبہات ہیں۔
افغان ٹیم انگلینڈ، پاکستان، سری لنکا اور نیدرلینڈز کو شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے انہتائی قریب پہنچ چکی ہے۔
آسٹریلوی ٹیم سات میں سے پانچ میچز جیت کر تیسری اور افغان ٹیم سات میں سے چار میچز جیت کر چھٹی پوزیشن پر ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
