Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ڈی ایل ایس کے تحت 21 رنز سے شکست دیدی

Now Reading:

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ڈی ایل ایس کے تحت 21 رنز سے شکست دیدی

پاکستان نے ورلڈکپ کے اہم میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دے دی جب کہ ریکارڈ ساز اننگز کھیلنے پر فخرزمان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بنگلور میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رچن رویندرا کی شاندار سنچری اور کپتان کین ولیمسن کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 401 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم نے ڈی ایل ایس کےتحت کیویز کو 21 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان اننگز: 

قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق اور فخرزمان نےاننگز کا آغاز کیا تاہم عبداللہ شفیق 4 رنز بنانے کے بعد ٹم ساؤتھی کا شکار بن گئے جس کے بعد کپتان بابراعظم نے فخرزمان کوجوائن کیا اور دونوں نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت سے ہمکنار کروایا۔

اس دوران فخر زمان نے 63 گیندوں پر سنچری بناکر ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا، وہ آخری لمحات تک وکٹ پر ڈٹے رہے اور 81 گیندوں پر 126 رنز کی اننگز کھیلی جس میں ریکارڈ ساز 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

دوسری جانب کپتان بابراعظم بھی 63 گیندوں پر 66 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

بارش کے باعث جب میچ روکا گیا تو پاکستان نے 21 اوورز میں 159 رنز بنارکھےتھے ، اس وقت پاکستان ڈی ایل ایس (ڈک ورتھ لوئس میتھڈ) کے تحت نیوزی لینڈ سے 10 رنز آگے تھے۔

Advertisement

بعد ازاں ایک گھنٹے بعد جب دوبارہ میچ کا آغاز ہوا تو ڈی ایل ایس قانون کے تحت ہدف کو 342 رنز تک محدود کردیا گیا جو پاکستان کو 41 اوورز میں حاصل کرنا تھا۔

Advertisement

میچ شروع ہونے کے بعد 24 گیندیں کھیلی گئیں تو اس دوران پھر بارش شروع ہوگئی تاہم پاکستان ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 21 رنز زیادہ بنائے جس کے تحت قومی ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا۔

نیوزی لینڈ اننگز: 

ورلڈکپ 2023 کے پینتیسویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ  کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت  دی۔ چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے والی پاکستان ٹیم کا فیصلہ ابتداء سے ہی غلط ثابت ہوا اور نیوزی لینڈ نے 68 رنز کی جارحانہ اوپننگ شراکت قائم  کی۔

ڈیوون کونوے کے 35 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد انجری سے صحتیاب ہونے والے کین ولیمسن نے رچن رویندرا کے ہمراہ 180 رنز کی شراکت قائم کی۔

نوجوان رچن رویندرا (108) نے رواں ورلڈکپ  میں تیسری سنچری اسکور کی جبکہ کپتان کین ولیمسن (95) پانچ رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے۔ گلین فلپس 41، مارک چیپمین 39، ڈیرل مچل 29 جبکہ مچل سینٹنر 26 اور ٹام  لیتھم 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے 3 جبکہ حسن علی، افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے اس میچ میں بڑے مارجن سے فتح درکار ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اے سی سی اجلاس؛ ٹرافی چاہیے تو کپتان خود آکر لے، محسن نقوی کا بھارت کو دوٹوک جواب
بابر اعظم اور رضوان سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کے بین الاقوامی لیگز کے این او سی منسوخ
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ 2025: گوگل نے ڈوڈل بدل ڈالا
ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کا ماتم شروع ہو گیا
شاہد آفریدی کا مودی کو کرارا جواب؛ کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی طیاروں کی تباہی یاد دلادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر