
ورلڈکپ 2023: فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
آئی سی سی نے ورلڈکپ فائنل کیلئے آفیشلز کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈکپ 2023 کے فائنل کے لیے امپائرز اور میچ ریفری کا اعلان کردیا گیا۔
انگلینڈ کی تجربہ کار جوڑی رچرڈ النگ ورتھ اور رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائر کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ جوئیل ولسن تھرڈ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
یہ دوسرا موقع ہوگا جب کیٹلبرو آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں امپائرنگ کریں گے۔ اس سے قبل وہ 2015 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی امپائرنگ کرچکے ہیں ۔
اس کے علاوہ کرس گیفنی فورتھ امپائر جبکہ اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں میزبان بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کل مدمقابل ہوں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News