
قتل اور ریپ کی دھمکیاں، آسٹریلوی کھلاڑیوں کا کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ
آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں فتح کے بعد قتل اور ریپ کی دھمکیاں ملنے پر آسٹریلوی کھلاڑیوں نے کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم بھارت کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے چھٹی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
بھارتی شائقین کرکٹ اپنی ٹیم کی شکست پر آگ بگولہ ہوگئے اور انسانیت بھول کر آسٹریلوی کھلاڑیوں کی بیویوں اور چھوٹی بچیوں کو قتل اور ریپ کی دھمکیاں دینے لگے۔
ورلڈکپ فائنل کے مین آف دی میچ ٹریوس ہیڈ کی بیوی اور ایک سالہ بیٹی سمیت گلین میکسویل کی بھارتی نژاد اہلیہ کو بھی قتل اور ریپ کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑیوں نے بھارتی شائقین کی طرف سے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو موت اور عصمت دری کی دھمکیاں ملنے پر کرکٹ آسٹریلیا کو شکایت درج کرائی ہے۔
Just IN:— Several Australian cricketers have reported to Aussie cricket board for receiving death and ra/pe threats for them and their families from Indian cricket fans after world cup final.
— South Asia Index (@SouthAsiaIndex) November 21, 2023
دوسری جانب ایک بھارتی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی آسٹریلوی کھلاڑی نے کرکٹ آسٹریلیا کو دھمکیاں ملنے سے متعلق شکایت درج نہیں کروائی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News