Advertisement
Advertisement
Advertisement

دورہ آسٹریلیا میں کس کا مقابلہ کس سے ہوگا، سرفراز نے بتادیا

Now Reading:

دورہ آسٹریلیا میں کس کا مقابلہ کس سے ہوگا، سرفراز نے بتادیا
سرفراز احمد

دورہ آسٹریلیا میں کس کا مقابلہ کس سے ہوگا، سرفراز نے بتادیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا میں  کس کا مقابلہ کس سے ہوگا، وکٹ کیپر بلے باز سرفراز  احمد نے بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے دورہ آسٹریلیا کے دوران کھلاڑیوں کے آپسی مقابلوں کے بارے میں  بتاتے ہوئے کہا کہ  بابر بمقابلہ اسمتھ اور اسٹارک بمقابلہ شاہین فینز کی توجہ کا مرکز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ دونوں ہی عالمی معیار کے بلے باز ہیں۔ بینو قادر ٹرافی میں ان دونوں کھلاڑیوں کو لائیو ایکشن میں دیکھنا نوجوان کرکٹرز کے لیے بہترین موقع ہوگا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ  شاہین آفریدی اور مچل اسٹارک بہترین بولرز ہیں جو کسی بھی وقت مخالف ٹیم کو پریشان کر سکتے ہیں۔شاہین آفریدی نے گزشتہ سیریز میں ڈیوڈ وارنر کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس مرتبہ بھی فینز شاہین آفریدی اور ڈیوڈ وارنر کا ٹاکرا دیکھنے کے منتظر ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  آسٹریلیا کی کنڈیشنز ہمیشہ چیلنجنگ ہوتی ہیں۔ دو  مرتبہ آسٹریلیا کا دورہ کیا ہے، یہاں سیکھنے کا بہت موقع ملتا ہے۔

Advertisement

سرفراز احمد نے کہا کہ  بیرون ملک مقیم پاکستان کرکٹ فینز ہمیشہ پاکستان ٹیم کی حمایت کرتے ہیں۔یقین ہے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی فینز بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر